بھارت کی کاکروچ پارٹی کیا ہے؟مظاہرے جاری
ئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں نوجوانوں کی حال ہی میں جنم لینے والی تحریک کاکروچ جنتاپارٹی کااحتجاج جاری ہے۔
پارٹی کے احتجاج پر پولیس کے تشدد کے بعد معاملہ شدت اختیارکرگیا ہے اورہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکن بدستور دہلی میں جمع ہیں اور تعلیمی اصلاحات اور وزیرتعلیم دھرمندرا پردھان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی میں نوجوانوں کی حال ہی میں جنم لینے والی تحریک کاکروچ جنتاپارٹی کااحتجاج جاری ہے۔پارٹی کے احتجاج پر پولیس کے تشدد کے بعد معاملہ شدت اختیارکرگیا ہے اورہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکن بدستور دہلی میں جمع ہیں اور تعلیمی اصلاحات اور وزیرتعلیم دھرمندرا پردھان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔مظاہرین نے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کی جس پر پولیس نے ان پرتشددکیا اور ڈندوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔پولیس کے تشدد کے نتیجے میں ساٹھ مظاہرین زخمی ہوگئے۔پولیس کی جانب سے سٹیج اور عارضی خیموں کو اکھاڑدیاگیا۔پولیس کے مطابق اس کے ایک سو اٹھار ہ اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ستر مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔مظاہرین نے بتایاکہ پولیس نے خواتین مظاہرین کو بھی نہیں چھوڑا۔اپوزیشن نے مظاہرین پر پولیس تشدد کی مذمت کی۔جبکہ پولیس اور حکومت کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔کاکروچ پارٹی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ پارٹی اس وقت بنائی گئی تھی جب بھارت کے چیف جسٹس نے مظاہرے کرنے والے افراد کو کاکروچ قراردیاگیااور انہوں نے صحافت اور سیاسی سرگرمیوں کی جانب آنے والے بے روزگار نوجوانوں کو کاکروچ سے تشبیہہ دی۔جس پر شدید احتجاج کیاگیا۔جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے صرف جعلی ڈگریوں والے نوجوانوں کو کاکروچ کہا تھا۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area