ہر چار سال بعد جب فیفا ورلڈ کپ کا فاتح کپتان سنہری ٹرافی اٹھاتا ہے تو وہ لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں فٹ بال شائقین کے لیے یادگار بن جاتا ہے۔ دنیا کی ہر قومی فٹبال ٹیم اور ہر پیشہ ور فٹ بالر کا خواب اسی ٹرافی کو اپنے ہاتھوں میں تھامنا ہوتا ہے، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دنیا کی اس مشہور ترین کھیلوں کی ٹرافی کی اصل قیمت کتنی ہے، یہ کس دھات سے بنی ہے اور کیا فاتح ٹیم اسے ہمیشہ کے لیے اپنے پاس رکھ سکتی ہے؟ فیفا کے مطابق موجودہ ورلڈ کپ ٹرافی 36.8 سینٹی میٹر بلند اور 6.175 کلوگرام وزنی ہے۔ اسے 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی بنیاد پر سبز رنگ کے قیمتی پتھر ’ملاکائٹ‘ نصب ہیں، جو اس کے منفرد ڈیزائن کا حصہ ہیں۔ اگرچہ اسے سونے کی ٹرافی کہا جاتا ہے، لیکن یہ مکمل طور پر ٹھوس یا خالص سونے کی نہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر پوری ٹرافی خالص سونے سے بنائی جاتی تو اس کا وزن قریباً 70 سے 80 کلوگرام