بحری جہازوں پر حملوں کے جواب میں ایران کو بہت شدت سے نشانہ بنایا ہے: صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ نے آبنائے ہُرمز میں بحری جہازوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کے جواب میں ایران کو بہت شدت سے نشانہ بنایا ہے۔‘ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے گذشتہ رات انہیں بہت سخت جواب دیا۔
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’امریکہ نے آبنائے ہُرمز میں بحری جہازوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کے جواب میں ایران کو بہت شدت سے نشانہ بنایا ہے۔‘فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’اتوار کے روز سی این این کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم نے گذشتہ رات انہیں بہت سخت جواب دیا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ‘امریکہ اور ایران سنیچر کو ایک معاہدے کے بہت قریب تھے اور وہ قریباً ہر چیز ماننے کے لیے بھی تیار تھے۔‘ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ’پھر اچانک دو گھنٹے بعد ایرانیوں نے ایک ڈرون کے ذریعے ایک بحری جہاز پر حملہ کر دیا۔ ان لوگوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔‘امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’آبنائے ہُرمز تجارتی بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہوئی ہے۔‘صدر ٹرمپ نے یہ بات اتوار کو ’این بی سی نیوز‘ کے پروگرام ‘میٹ دی پریس‘ کو ایک دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان حملوں کا تبادلہ جاری ہے۔اس صورتِ حال کے باعث دنیا کی ایک انتہائی اہم تیل بردار بحری گزرگاہ ’آبنائے ہُرمز‘ میں جہازوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area