کسی جیٹ طیارے جتنا شور اپنے گلے سے نکالنے والا شخص
اوپر موجود شخص کی تصویر دیکھیں جس سے اندازہ نہیں ہوگا کہ اس میں کیا خاص صلاحیت چھپی ہوئی ہے۔
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جوزف میکگرل بیٹ اپ اپنے گلے سے ایسی آواز نکال سکتے ہیں جو کسی جیٹ طیارے کے شور جتنی ہوسکتی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے 58 سالہ شخص کو دنیا کی سب سے اونچی آواز کا مالک فرد قرار دیا ہے۔کینبرا سے تعلق رکھنے والے جوزف میکگرل اپنے گلے سے 122.4 ڈیسی بل کی آواز نکال سکتے ہیں۔اس سے پہلے یہ ریکارڈ شمالی آئرلینڈ کی اسکول ٹیچر Annalisa Flanagan نے 1994 میں 121.7 ڈیسی بل کی آواز نکال کر قائم کیا تھا۔جوزف میکگرل کی آواز کسی جیٹ طیارے کے ٹیک آف یا ایمبولینس سائرن کے قریب ہے۔انہوں نے بتایا کہ عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کے لیے انہوں نے کوئی تربیت حاصل نہیں کی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسا کوئی طریقہ نہیں جس سے آپ اس کی مشق کرسکیں، آپ بس قدرتی طور پر ہی ایسا کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے ایک لفظ کو اتنی اونچی آواز میں بولنے کے لیے 7 بار کوشش کرنا پڑی اور اگلے 7 دن تک میری آواز بیٹھی رہی، تو میں نے اس کے لیے کوئی مشق نہیں کی'۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ائیرکنڈیشنر کی صفائی کام کرنے والے جوزف میکگرل کو مقامی حکومت نے اعزازی چیخنے والے فرد کا درجہ بھی دیا ہوا ہے۔وہ کمیونٹی ایونٹس، اسکولوں کی تقاریب اور دیگر شوز میں اعلانات کرتے ہیں۔اس سے قبل انہوں نے 2015 میں ایک کمان سے 10 تیر چھوڑنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا، جو کچھ عرصے بعد ایک بچے نے توڑ دیا تھا۔







فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area