مہنگے ٹکٹ اور ٹرانسپورٹ: نیویارک کے میئر کی فیفا پر تنقید
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ سے ہونے والی اربوں ڈالر کی آمدنی کے باوجود شائقین پر مہنگے ٹکٹوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالا جانا چاہیے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممدانی نے کہا کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں جاری ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا ٹورنامنٹ بن گیا ہے، جہاں کئی ابتدائی مرحلے کے میچوں کے ٹکٹ 350 سے 5 ہزار ڈالر تک فروخت ہوئے، جبکہ ہوٹلوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے ٹرین اور بس کے کرایے احتجاج کے بعد کم ضرور کیے گئے، تاہم وہ اب بھی معمول کے مقابلے میں تقریباً دس گنا زیادہ ہیں۔میئر ممدانی کے مطابق فیفا کو اس ورلڈ کپ سے تقریباً 9 ارب ڈالر آمدنی متوقع ہے، اس لیے شائقین کو اضافی اخراجات برداشت کرنے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ نیویارک انتظامیہ نے ہر میچ کے لیے ایک ہزار ٹکٹ صرف 50 ڈالر میں دستیاب کرائے ہیں، جبکہ شہر کے ہر بورو میں مفت فین فیسٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 900 بارز اور ریسٹورنٹس 26 ڈالر کے خصوصی ورلڈ کپ میل ڈیل میں شریک ہیں۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area