ابرار احمد ٹی 20 میں دوسرے بہترین بالر بن گئے

پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے انڈین باولر ورن چکرورتی کو پچھے چھوڑتے ہوئے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی لی جبکہ راشد خان پہلے نمبر پر برقرار ہے
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق ابرار احمد نے بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑ کر دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔ شاندار اور مسلسل عمدہ کارکردگی کے باعث ابرار کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس سے عالمی کرکٹ میں ان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ابرار احمد حالیہ عرصے میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے مؤثر ترین بولرز میں شمار کیے جا رہے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی منفرد لیگ اسپن اور مختلف انداز کی گیندوں سے کئی اہم مواقع پر ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ابرار احمد کی اس کامیابی کے بعد  شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے عالمی رینکنگ میں مزید بہتری حاصل کریں گے۔ یاد رہے ٹاپ 10 میں یہ واحد پاکستانی بالر شامل ہے ان کے بعد فاسٹ بالر سلمان مرزا 20 نمبر پر موجود ہے 

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area