انگلینڈ اور میکسیکو میچ کے ٹکٹس سونے سے بھی مہنگے

ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور میزبان ملک میکسیکو کے درمیان ہونے والے ہائی پروفائل مقابلے کے ٹکٹ ری سیل مارکیٹ میں ریکارڈ مہنگے داموں فروخت ہونے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے شائقین کو فیفا کی ری سیل ویب سائٹ پر ایک ٹکٹ خریدنے کے لیے کم از کم 2,622 برطانوی پاؤنڈ ادا کرنا پڑ رہے ہیں، جو موجودہ شرحِ مبادلہ کے مطابق تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔انگلینڈ نے ڈی آر کانگو کو 2-1 سے شکست دے کر آخری 16 مرحلے میں جگہ بنائی، جہاں اس کا مقابلہ مشترکہ میزبان میکسیکو سے تاریخی ایستادیو ازٹیکا میں ہوگا۔رپورٹس کے مطابق میکسیکو سٹی میں ہونے والے میچوں کے ٹکٹ پورے ٹورنامنٹ کے دوران سب سے زیادہ مہنگے ثابت ہوئے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ مقامی شائقین کی غیرمعمولی دلچسپی اور ٹکٹوں کی محدود دستیابی ہے۔انگلینڈ سپورٹرز ٹریول کلب کو اس میچ کے لیے 4 ہزار ٹکٹوں کا کوٹہ ملا تھا، جو جنوری میں ہی مکمل فروخت ہو گیا تھا۔ فیفا کی جانب سے مزید ٹکٹ جاری نہ کیے جانے کے باعث اب شائقین کے لیے واحد آپشن ری سیل مارکیٹ رہ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق جس ٹکٹ کی اصل قیمت 224 پاؤنڈ تھی، وہ ری سیل پر 2,622 پاؤنڈ (تقریباً 10 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح- کیٹیگری 4 کا ٹکٹ تقریباً 3,933 پاؤنڈ (تقریباً 15 لاکھ پاکستانی روپے) تک پہنچ گیا ہے۔- کیٹیگری 3 کا ٹکٹ 3,146 پاؤنڈ (تقریباً 12 لاکھ پاکستانی روپے) میں دستیاب ہے۔- کیٹیگری 2 کا ٹکٹ 3,671 پاؤنڈ (تقریباً 14 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو رہا ہے۔- کیٹیگری 1 کا ٹکٹ 4,488 پاؤنڈ (تقریباً 17 لاکھ پاکستانی روپے) تک جا پہنچا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک وی آئی پی نوعیت کا ٹکٹ، جس کی اصل قیمت صرف 809 پاؤنڈ تھی، ری سیل مارکیٹ میں 27,716 پاؤنڈ (فیفا فیس سمیت)، یعنی تقریباً ایک کروڑ 6 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔دوسری جانب، اگرچہ ٹکٹوں کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ چکی ہیں، لیکن میکسیکو سٹی میں ہوٹلوں کے کرائے نسبتاً کم ہیں اور میچ کے دوران دو راتوں کے لیے 80 پاؤنڈ سے کم قیمت میں بھی کمرے دستیاب ہیں۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area