ایمباپے کا ایک اور ریکارڈ، فرانس پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا

فرانس کے کپتان کلیان ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
ایسٹ رتھر فورڈ میں کھیلے گئے میچ میں فرانس نے سویڈن کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر راؤنڈ آف سولہ میں جگہ بنا لی۔ اس کامیابی کے مرکزی کردار کلیان ایمباپے رہے، جنہوں نے دو گول اسکور کیے۔ایمباپے نے پہلے ہاف کے پینتالیسویں منٹ میں شاندار گول کرکے فرانس کو برتری دلائی، جبکہ چوہترویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کرکے ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔ فرانس کا دوسرا گول بریڈلی بارکولا نے کیا۔دو گولوں کے ساتھ کلیان ایمباپے نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنے مجموعی گولوں کی تعداد دس کر دی، جس کے بعد وہ اس مرحلے میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے برازیل کے عظیم فٹبالرز لیونیڈاس اور رونالڈو کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا، جن کے نام آٹھ، آٹھ گول تھے۔یہ ایمباپے کا ورلڈ کپ کے صرف اٹھارہ میچوں میں اٹھارھواں گول بھی تھا۔ اس کے ساتھ وہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں لیونل میسی کے مجموعی گولوں کے ریکارڈ سے صرف ایک گول پیچھے رہ گئے ہیں۔ایمباپے نے ٹورنامنٹ میں اپنے مجموعی گولوں کی تعداد چھ کر کے گولڈن بوٹ کی دوڑ میں بھی لیونل میسی کی برابری حاصل کر لی ہے۔ جس کے بعد یہ ریس مزید دلچسپ ہو چکی ہے فرانس کی فتح کے ساتھ ہی ٹیم نے راؤنڈ آف سولہ کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ کوچ دیدیے ڈیشاں نے بطور کوچ ورلڈ کپ میں اپنی اٹھارھویں فتح حاصل کرکے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کیا۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area