منا بھائی 3 میں سنجے دت اور ارشد وارثی کی واپسی، راج کمار ہیرانی کی تصدیق

بھارتی فلمساز راج کمار ہیرانی نے بلاک بسٹر فلم منا بھائی 3 بننے کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کمار ہیرانی نے تصدیق کی ہے کہ ایک نئی منا بھائی فلم تیار کی جارہی ہے، جس میں سنجے دت اور ارشد وارثی کی مشہور جوڑی کو واپس لایا جا رہا ہے۔راج کمار ہیرانی نے اپنی آنے والی او ٹی ٹی سیریز پریتم پیڈور کی پروموشن کے دوران بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ٹیم فرنچائز کی تیسری قسط کے لیے اسکرپٹ پر کام کر رہی ہے۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area