مجھے میری اصل قدر و قیمت کے مطابق نہیں سراہا گیا: کنزہ ہاشمی کا شکوہ
پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے شکوہ کیا ہےکہ انہیں ان کی اصل قدر و قیمت کے مطابق نہیں سراہا گیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے مختلف پروجیکٹس سمیت اداکاری کے حوالے سے گفتگو کی۔میزبان کے ایک سوال پر کنزہ ہاشمی نے کہا کہ وہ خود کو انڈر ریڈٹ محسوس کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میری اصل قدر و قیمت کے مطابق نہیں سراہا گیا، میں مختلف کردار ادا کرنے کا انتخاب کرتی ہوں، ڈرامہ دل آویز میں، میں نے 2 کردار ادا کیے اور دونوں میں بہت مختلف اداکاری کی تھی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے بہت کام کیا ہے لیکن اب میں یہ سمجھتی ہوں کہ اگر کسی کا ایک ڈرامہ ہٹ ہوجائے تو دوسرا ڈرامہ بھی ہٹ ہونا ضروری ہے تبھی وہ اسٹار کہلائے گا، ورنہ لوگ پہلے والے کا بھی کریڈٹ چھین لیتے ہیں۔












فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area