بجلی مزید مہنگی، فیول کوسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 75.03 پیسے اضافہ
اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے بلوں کی مدمیں غریب عوام پرایک اور بوجھ لاد دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق نیپرا نے اگست میں فیول کوسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 75.03 پیسے کا اضافہ کردیا ہے
اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کے بلوں کی مدمیں غریب عوام پرایک اور بوجھ لاد دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق نیپرا نے اگست میں فیول کوسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 75.03 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور یوں عوام پر بجلی کے بلوں پر9.8ارب روپے کا اضافی بوجھ لاددیا ہے۔عوام نے اس حوالے سے شدیداحتجاج کیا ہے اور کہاہے کہ غریب عوام کے لیے بجلی کے بل ادا کرنا پہلے ہی ایک بڑا مسئلہ بنا ہواہے اس پر بہانوں سے بہانوں سے مزید اضافہ کرکے عوام کی کمرتوڑ دی جاتی ہے۔باغبانپورہ کے ساجد حسین کے مطابق عوام پہلے بجلی کے بلوں کے 200-201یونٹ کے نظام سے تنگ ہے اور اب اس پر ایک ا ور اضافہ کردیاگیاہے۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں اندھیر نگری مچی ہوئی ہے اورکچھ پتہ نہیں چل رہاہے کہ کیاہورہاہے۔ماڈل ٹاؤن کے اسد چودھری کے مطابق ملک کسی خونی انقلاب کی جانب بڑھ رہاہے جب تخت گرائے جائیں گے اور تاج اچھالے جائیں گے۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area