کے پی میں خوارج سے وابستہ 10 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:خیبرپختون خوا میں سیکیورٹی فورسز نے دس دہشت گردوں کو ہلا ک کردیا ہے جن کا تعلق بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ االخوارج گروپ سے بتایاجاتاہے۔
راولپنڈی:خیبرپختون خوا  میں سیکیورٹی فورسز نے دس دہشت گردوں کو ہلا ک کردیا ہے جن کا تعلق بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ االخوارج گروپ سے بتایاجاتاہے۔آئی ایس  پی آر کے مطابق خوارج کے دہشت گردوں کے ساتھ پہلامقابلہ جنوبی وزیرستان میں اعظم وارسک کے علاقے میں ہوا جہاں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسزکی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے فورسزنے ناکام بنادیا۔فائرنگ کے تبادلے میں ا ٓٹھ دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔ضلع دیر میں پا ک فوج نے ایک اور حملہ ناکام بنادیاجس میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیاگیا۔دہشت گردوں سے بھاری  مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔آئی ایس پی آ ر کے مطابق علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے آپریشن عزم استحکام زوروشور سے جاری ہے۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area