گیس کے کنوؤں کے قریب موجود دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے لیے راہ ہموار

اسلام آباد:گھوٹکی سندھ میں گیس کے کنوؤں کے قریب موجود دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔
اسلام آباد:گھوٹکی سندھ میں گیس کے کنوؤں کے قریب موجود دیہاتوں کو گیس کی فراہمی کے لیے راہ ہموار ہوگئی ہے۔اسلام آباد سے ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کاکہنا ہے کہ حکومت نے ایک پالیسی گائیڈ لائن مکمل کرلی ہے جس کے تحت گیس کے کنوؤں کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں موجود دیہاتوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی میں بدر گیس فیلڈ کے قریب واقع 42 دیہات کو گیس کی فراہمی کے لیے ابتدائی طورپر بیس کروڑ کی منظوری دے دی گئی ہے۔گیس کی فراہمی کی یقین دہانی ایک اعلی سطحی اجلاس میں کرائی گئی جس کی سربراہی سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی آن پٹرولیم کے سربراہ  سینیٹر جام سیف اللہ خان نے کی۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر اکسٹھ کروڑ  روپے سے زائد لاگت آئے گی۔رپور ٹ کے مطابق منصوبے کے لیے لگ بھگ ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں سے بیس کروڑ فوری طورپر جاری کردیے جائیں گے۔رپور ٹ کے مطابق ابتدائی فنڈ کی ریلیز کے صرف دس دن بعد منصوبے پر کام کا ا ٓغاز شروع کردیاجائے گا  اور ٹیکنیکل، انجنئیرنگ اور پروکیورمنٹ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area