دولت مشترکہ گیمز، پاکستانی باکسر قدرت اللہ انگلینڈ میں غائب
گلاسگو:انگلینڈ میں کامن ویلتھ گیمز پاکستان کے لیے ایک افسوس ناک واقعے کے ساتھ ختم ہوگئیں جب پاکستانی باکسر قدرت اللہ ملک واپس لوٹنے کے بجائے انگلینڈ ہی میں غائب ہوگئے۔ساٹھ کلوگرام کی درجہ بندی میں باکسنگ کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے قدرت اللہ گلاسگو میں اس وقت اپنے ہوٹل سے غائب ہوگئے جب چندگھنٹو ں بعد ٹیم وطن واپس لوٹنے کی تیاری کررہی تھی۔
گلاسگو:انگلینڈ میں کامن ویلتھ گیمز پاکستان کے لیے ایک افسوس ناک واقعے کے ساتھ ختم ہوگئیں جب پاکستانی باکسر قدرت اللہ ملک واپس لوٹنے کے بجائے انگلینڈ ہی میں غائب ہوگئے۔ساٹھ کلوگرام کی درجہ بندی میں باکسنگ کے مقابلوں میں شرکت کرنے والے قدرت اللہ گلاسگو میں اس وقت اپنے ہوٹل سے غائب ہوگئے جب چندگھنٹو ں بعد ٹیم وطن واپس لوٹنے کی تیاری کررہی تھی۔قدرت اللہ پری کوارٹرفائنل میں اپنا میچ ہارگئے اورگولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ایک ٹیم آفیشل نے بتایاکہ وہ لوگ روانگی سے پہلے قدرت اللہ کاکمرہ چیک کرنے گئے تو ان کاسامان کمرے میں پڑا تھا جبکہ وہ خود غائب تھے۔ان کے مطابق انہوں نے ائیرپورٹ سے روانہ ہونے سے پہلے پورا ہوٹل چھان مارا لیکن قدرت اللہ نہ ملے۔واقعے سے پاکستانی دستے اور حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ایک سینئر آفیشل نے بتایاکہ انہوں نے اس حوالے سے پاکستان قونصل خانے کو مطلع کردیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی قونصلیٹ اور مقامی حکام کی مدد سے لاپتہ باکسر کو تلاش کرلیاجائے گا۔واقعے سے پاکستان اور پاکستانی دستے کی خاصی بدنامی ہورہی ہے اورکھلاڑیوں کے غائب ہونے کے معاملے نے ایک بار پھر سرا ٹھالیا ہے۔یہ پہلا واقعہ نہیں کہ کوئی پاکستانی کھلاڑی بیرون ملک سے واپس وطن لوٹنے کے بجائے غائب ہوگیا ہو،گذشتہ سال ایک اور پاکستانی باکسر زوہیب بھی اٹلی میں غائب ہوگیا تھا۔ان سے پہلے بھی ایک باکسر لاپتہ ہوئے تھے۔تاز ہ واقعے نے اس حوالے سے پاکستانی دستے اور حکام پر سنگین سوالات اٹھادیے ہیں۔بتایا گیاہے کہ اب دستے کی پاکستان واپسی کے بعد باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) ناصر تونگ نے اس واقعے کی تصدیق کی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کھلاڑیوں پر اتنی سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن یہ ہمارے اعتماد کو دھوکہ دیتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ آئندہ اس معاملے پرمزید احتیاط کی جائے گی تاکہ کوئی کھلاڑی بیرون ملک اس طرح غائب نہ ہو۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area