دوہری شہریت، بیوروکریٹس اور افسران کو لازمی ڈیکلریشن فارم جاری

اسلام آباد:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دوہری شہریت کے حامل بیوروکریٹس کو نئے لازمی ڈیکلریشن فارم جاری کردیے ہیں جس کے تحت ا ن کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنی اور اپنی فیملی کی غیرملکی یا دوہری شہریت کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کریں۔فارمز کے تحت وہ اپنے اور اپنے اہل وعیال کے ہرقسم کے سفری دستاویزات کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔
اسلام آباد:اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دوہری شہریت کے حامل بیوروکریٹس کو نئے لازمی ڈیکلریشن فارم جاری کردیے ہیں جس کے تحت ا ن کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اپنی اور اپنی فیملی کی غیرملکی یا دوہری شہریت کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کریں۔فارمز کے تحت وہ اپنے اور اپنے اہل وعیال کے ہرقسم کے سفری دستاویزات کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں تمام وزارتوں اورڈویژنوں اور تمام صوبائی چیف سیکریٹریز اورپولیس کے آئی جیز کو میمورنڈم بھجوادیے گئے ہیں۔تمام افسران کو حکم  دیاگیا ہے کہ وہ اپنے فارمز بھر کے متعلقہ ایڈمنسٹریٹرز کو بھیج دیں۔قواعد وضوابط کے مطابق کسی بھی قسم کی معلومات چھپانے، یا غلط معلومات دینے یا غیرملکی شہریت کے بارے میں بتانے میں ناکامی  کی صورت میں سرکاری ملازمین کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس  طرح اگر تقرری کے وقت کسی قسم کی معلومات چھپائی گئی ہیں تو تقرری بھی باطل تصور کی جائے گی۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area