نوازشریف اب آزاد کشمیر کے وزیراعظم بنیں گے
مظفرآباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق و زیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے کے بعد وہ وزیراعظم شہبازشریف سے کہیں گے وہ انہیں آزاد کشمیر کاوزیراعظم بنا دیں۔ایک خبر کے مطابق مظفرآباد میں ایک پارٹی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ و ہ کئی سالوں بعد مظفرآباد کا دو ر ہ کررہے ہیں اور انہیں آزاد کشمیر کے لوگو ں سے پیار ہے
مظفرآباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق و زیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن جیتنے کے بعد وہ وزیراعظم شہبازشریف سے کہیں گے وہ انہیں آزاد کشمیر کاوزیراعظم بنا دیں۔ایک خبر کے مطابق مظفرآباد میں ایک پارٹی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ و ہ کئی سالوں بعد مظفرآباد کا دو ر ہ کررہے ہیں اور انہیں آزاد کشمیر کے لوگو ں سے پیار ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کوہالہ اور مظفرآباد کو ملانے کے لیے کوئی موٹروے نہیں ہے۔دریائے جہلم کے ساتھ ایک خوبصورت موٹروے ہونی چاہیے۔جو مانسہرہ، مظفرآباد اور میر پور کو ایک دوسرے سے ملائے۔انہوں نے کہا کہ ان کے پچھلے دور میں جب راجہ فاروق حیدرآزاد کشمیر کے وزیراعظم تھے تو انہو ں نے خطے کے لیے ایک جامع پلان کی منظوری دی تھی۔انہوں نے پاکستان کے صوبوں اور آزاد کشمیر کے درمیان کبھی فرق نہیں رکھا اورانہیں آزاد کشمیر ایسے ہی عزیز ہے جیسے پنجاب ہے۔انہوں نے کہا کہ مظفرآباد کو پاکستان کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک بنایاجائے گا۔












فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area