کے پی میں ایک کلومیٹر سڑک سات کروڑمیں بنتی ہے!
خیبر پختوخواہ میں ایک کلومیٹرکی سڑک سات کروڑ روپے میں تعمیر ہوتی ہے۔یہ بات خیبر پختون خوا حکومت کے ایک عہدیدار نے سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی آن اکنامک افئیرز کو بتائی۔
خیبر پختوخواہ میں ایک کلومیٹرکی سڑک سات کروڑ روپے میں تعمیر ہوتی ہے۔یہ بات خیبر پختون خوا حکومت کے ایک عہدیدار نے سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی آن اکنامک افئیرز کو بتائی۔عہدیدار نے مزید بتایاکہ صوبے میں اب تک 770کلومیٹر طویل سڑکیں بنائی گئیں جن پر 69ارب روپے لاگت آئی۔ چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے ٹھیکوں کے حوالے سے سوال کیا کہ اگرچہ صوبے میں سڑکیں بنانے والی بہت سی کمپینیاں ہیں لیکن ٹھیکے صرف دو یاتین فرمز کو دیے گئے۔جس پر حکام نے جواب دیا کہ دیگر کمپنیوں نے بولی میں شرکت نہیں کی۔چئیرمین نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹھیکوں کا عمل مناسب طریقے سے نہیں کیا گیا۔انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا۔












فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area