سٹیفن ہاکنگ کی پیشگوئیاں جوسچ ثابت ہورہی ہیں

سٹیفن ہاکنگ کی پیشگوئیاں جوسچ ثابت ہورہی ہیں کیا مشہورسائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی پیشگو ئیاں وقت کے ساتھ درست ثابت ہورہی ہیں۔سٹیفن ہاکنگ بلیک ہولزاور جنرل ریلیٹی ویٹی کے حوالے سے اپنے کام کی وجہ سے خاص طور پر جانے جاتے ہیں۔حتیٰ کہ وہ اس حوالے سے بعض اوقات اپنے تحقیقی دائرہ کار سے بھی باہر نکل جاتے تھے باالخصوص جب وہ نوع انسانی کو درپیش عظیم چیلنجز اور وجودی خطرات کی بات کرتے تھے۔خلائی مخلوق کے وجود اور دنیا کے خاتمے کے بارے میں ان کے لیکچر ز شہ سرخیوں کی زینت بنتے تھے ا ور بعض اوقات یہ تنازعات کا باعث بھی بنتے تھے۔
کیا مشہورسائنسدان سٹیفن ہاکنگ کی پیشگو ئیاں وقت کے ساتھ درست ثابت ہورہی ہیں۔سٹیفن ہاکنگ بلیک ہولزاور جنرل ریلیٹی ویٹی کے حوالے سے اپنے کام کی وجہ سے خاص طور پر جانے جاتے ہیں۔حتیٰ کہ وہ اس حوالے سے بعض اوقات اپنے تحقیقی دائرہ کار سے بھی باہر نکل جاتے تھے باالخصوص  جب وہ  نوع انسانی  کو درپیش عظیم چیلنجز اور وجودی خطرات کی بات کرتے  تھے۔خلائی مخلوق کے وجود اور دنیا کے خاتمے کے بارے میں ان کے لیکچر ز شہ سرخیوں کی زینت بنتے تھے  ا ور بعض اوقات یہ تنازعات کا باعث بھی بنتے تھے۔آئیے ان کی چند مشہور ترین پیشگوئیوں کے بارے میں پڑھتے ہیں۔عشروں سے نظری طبیعات دان سٹیفن ہاکنگ انسانوں کو مشورہ دیتے  آرہے ہیں کہ وہ اب مستقل طور پر دوسرے سیاروں پرمنتقلی کی تیاری کریں۔ان کی یہ باتیں شہ سرخیوں میں جگہ پاتی تھیں۔سٹیفن ہاکنگ دعویٰ کرتے تھے کہ نسل انسانی جلد یا بدیر کایک عظیم الشان سانحے کا شکار بننے والی  ہے جس سے وہ  صفحہ ہستی  سے مٹ جائے  گی۔ دوہزار سولہ میں انہوں نے بی بی سی سے کہا تھاکہ سیارہ زمین کس سال مکمل تباہی سے دوچار ہوگااس کا ٹھیک ٹھیک بتانا مشکل ہے لیکن امکان ہے کہ ایسا اگلے ایک ہزار سال یا دس ہزارسال میں وقوع پذیر ہوگا۔نسل انسانی کی بقا ء کو یقینی بنانے کے لیے ان کا یقین تھا کہ ہمیں اب دوسرے سیاروں اور نظام شمسی پر بس جانا چاہیے۔ناروے میں ایک کانفرنس  میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارا پھیل جانا ہی اب  ہمیں ایک دوسرے سے بچاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس سیارہ زمین سے چلے جائیں۔مصنوعی ذہانت(اے آئی) کے بارے میں ان  کا کہنا تھا کہ ہمیں  اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔تاہم انہوں نے اس کے خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ان کی وفات کے بعد ان کے پاس سے ملنے والے دستاویزات اور آرٹیکلز سے پتہ چلا کہ ان کاماننا تھا کہ جینیاتی ایڈیٹنگ کے ذریعے سپرہیومن پیدا کرنے کا خواب بھی پورا ہوجائے گا۔اس حوالے سے ان کی کتاب بھی شائع ہو ئی۔اسی کتا ب میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے لیے سب سے بڑاخطرہ شہاب ثاقب اور زمین کا تصادم ہے جس سے انسان اسی طرح ختم ہوجائیں گے جیسے ڈائناسور س ختم ہو گئے تھے۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area