مشرق وسطی:امریکہ اور ایران میں گھمسان کی لڑائی،امریکہ اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی معلومات چھپارہا ہے
تہران /واشنگٹن:مشرق وسطی میں خلیج میں ایران ا ورامریکہ کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔متعدد افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تہران کی امریکی اڈوں اور تنصیبات پر جوابی کارروائیاں‘ اردن کے عقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیارے‘کویت میں ریڈار نظام‘ڈرون ہینگر‘شام کے علاقے التنف میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹرکو نشانہ بنایاگیا جبکہ بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز نے اس کے فضائی نیوی گیشن سسٹم کو ٹارگٹ کیاہے‘یمن کے حوثی جنگجووں نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کردیاجس کے بعد بحیرہ احمر کے راستے سامان کی ترسیل کے نشورنس اخراجات میں اضافہ ہو گیا ا
تہران /واشنگٹن:مشرق وسطی میں خلیج میں ایران ا ورامریکہ کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔متعدد افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔تہران کی امریکی اڈوں اور تنصیبات پر جوابی کارروائیاں‘ اردن کے عقبہ ایئرپورٹ پر امریکی طیارے‘کویت میں ریڈار نظام‘ڈرون ہینگر‘شام کے علاقے التنف میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹرکو نشانہ بنایاگیا جبکہ بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز نے اس کے فضائی نیوی گیشن سسٹم کو ٹارگٹ کیاہے‘یمن کے حوثی جنگجووں نے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کردیاجس کے بعد بحیرہ احمر کے راستے سامان کی ترسیل کے نشورنس اخراجات میں اضافہ ہو گیا ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ اردن میں ہوئے مہلک حملے سے قبل ہی امریکا نے اضافی فوجی طیاروں اوردیگرسامان کو مشرق وسطیٰ منتقل کرنا شروع کردیاتھا۔ادھر صدرٹرمپ نے خبردارکیا ہے کہ جب بھی ایران کسی امریکی فوجی کو ہلاک کرے گاتو وہ اس ہلاکت کی کئی گنا زیادہ قیمت چکائیں گے‘اسرائیلی وزیراعظم کو امریکا میں قیام کے دوران کسی بھی صورت یا طریقے سے گرفتار نہیں کیا جائے گا‘نتن یاہوکی بجائے ان لوگوں کو گرفتار کیا جانا چاہیے جنہوں نے ایران کو موت اور تباہی کی طرف دھکیلا۔دوسری جانب ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے بتایاہے کہ ثالثوں نے ایران کو جنگ کی شدت میں کمی لانے کی نئی تجویز پیش کی ہے جس میں دس روزہ جنگ بندی شامل ہے‘ایرانی عہدیدار کے مطابق جنگ بندی تجویز میں آبنائے ہرمز کو 10 دنوں سے لیکر 2 ہفتوں کیلئے کھولنے پر غور کیاجارہا ہے‘ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ حملوں کے باوجود ثالثوں کے ذریعے امریکا سے سفارتی رابطے جاری ہیں تاہم تہران سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ فوجی ردِ عمل بھی جاری رکھے گا۔ امریکی فوج کے مطابق بحری ناکہ بندی کے تحت اس نے سات تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا ہے اور ایک کو ناکارہ بنا دیا ہے۔منامہ میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ایران منامہ کے مرکز میں نامعلوم مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے‘اس لئے بحرین میں موجود امریکی ہوشیار رہیں۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی جارحیت جاری رہنے تک آبنائے ہرمز پیٹرو کیمیکل مصنوعات‘تیل اورگیس کے ایک قطرے کی نقل و حمل کے لیے بھی محفوظ نہیں رہے گا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق پنٹاگون نے ایران جنگ میں درجنوں امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی معلومات چھپائیں۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area