وافرسپلائی کے باوجود اشیا کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ، عوام کی چیخیں

لاہور: وافرسپلائی کے باوجود صوبا ئی دارالحکومت میں کھانے پینے کی چیزوں میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آیاہے جس سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔اس سلسلے میں سرکاری احکامات اور پرائس لسٹوں کو ہوا میں اڑادیاگیا ہے۔ سبزی فروٹس چکن اورگوشت کی قیمت میں من مانے اضافے کی وجہ سے سرکاری لسٹوں اور مارکیٹ ریٹ کے درمیان فرق بہت بڑھ گیاہے۔شدیدمہنگائی کی وجہ سے صوبائی حکومت کے پرائس کنٹرول کے نظام پرتنقید بہت بڑھ گئی ہے۔کہاجارہا ہے کہ سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے۔جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ان میں زندہ مرغی، گوشت، مٹن،بیف، سبزیوں میں ٹماٹر، شملہ مزچ، مٹر، بھنڈی، کدو،پالک،مولی گاجر، آلو اور پھلوں میں سیب، کیلا، آلوبخارا،جامن، انگور، اناراور دیگرپھل شامل ہیں۔ کچھ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ہے اور کچھ کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن وہ نہ ہون
لاہور: وافرسپلائی کے باوجود صوبا ئی دارالحکومت  میں کھانے پینے کی چیزوں میں ہوشربااضافہ دیکھنے میں آیاہے جس سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔اس سلسلے میں سرکاری  احکامات اور پرائس لسٹوں کو ہوا میں اڑادیاگیا ہے۔سبزی فروٹس چکن اورگوشت کی قیمت میں من مانے اضافے کی وجہ سے سرکاری لسٹوں اور مارکیٹ  ریٹ کے درمیان فرق بہت بڑھ گیاہے۔شدیدمہنگائی کی  وجہ سے صوبائی حکومت  کے پرائس کنٹرول کے نظام پرتنقید بہت  بڑھ گئی ہے۔کہاجارہا ہے کہ سپلائی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہونے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے۔جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ان میں زندہ مرغی، گوشت، مٹن،بیف، سبزیوں میں ٹماٹر، شملہ مزچ، مٹر، بھنڈی، کدو،پالک،مولی گاجر، آلو اور پھلوں میں سیب، کیلا، آلوبخارا،جامن، انگور، اناراور دیگرپھل شامل ہیں۔کچھ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ہے اور کچھ کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن وہ نہ ہونے کے برابرہیں۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area