بولنے کا حق دیاجائے، فضل الرحمان
آج کل خبروں میں گرم جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ ان کی پارٹی کے لیڈروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پارٹی کے نظریے کی ترویج کرسکیں۔
پارٹی کے وکلاء کے ایک کنونشن میں خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھاکہ ہم نے اس ملک سے وفاداری کاحلف اٹھارکھا ہے اورہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی بات کہیں یا کوئی ایسا کام کریں جو آئین وقانون سے ماوراہو۔
انہوں نے مزیدکہا کہ وہ ہمیشہ زمہ داری کے ساتھ بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصر کو اڑتالیس گھنٹوں کے بعد پتہ چلاکہ میں نے اصل میں کیاکہاتھا۔ایک مولوی جوعوامی جلسے میں مجھے مبارکیں دے رہاتھابعد میں شور وغل مچانے لگا۔
مولانا نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی انتہاپسندی کی سیاست نہیں کی۔لیکن انہوں نے مطالبہ کہ انہیں آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بولنے کاحق دیاجائے۔
آج کل خبروں میں گرم جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناہے کہ ان کی پارٹی کے لیڈروں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پارٹی کے نظریے کی ترویج کرسکیں۔پارٹی کے وکلاء کے ایک کنونشن میں خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھاکہ ہم نے اس ملک سے وفاداری کاحلف اٹھارکھا ہے اورہم نہیں چاہتے کہ کوئی ایسی بات کہیں یا کوئی ایسا کام کریں جو آئین وقانون سے ماوراہو۔انہوں نے مزیدکہا کہ وہ ہمیشہ زمہ داری کے ساتھ بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بعض عناصر کو اڑتالیس گھنٹوں کے بعد پتہ چلاکہ میں نے اصل میں کیاکہاتھا۔ایک مولوی جوعوامی جلسے میں مجھے مبارکیں دے رہاتھابعد میں شور وغل مچانے لگا۔مولانا نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی انتہاپسندی کی سیاست نہیں کی۔لیکن انہوں نے مطالبہ کہ انہیں آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے بولنے کاحق دیاجائے۔











فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area