پٹرول کی قیمتوں میں پندرہ روز کے بجائے روزانہ ردوبدل کافیصلہ

اسلام آباد:پاکستانی وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں ہر پندرہ روز بعد ردوبدل کے بجائے روزانہ کی بنیادوں پردوبدل کیاجائیگا۔یہ فیصلہ فوری طورپر نافذالعمل ہوگاجس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مکمل طورپر ڈی ریگولیٹ کیاجائے گا۔
اسلام آباد:پاکستانی وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ  پٹرول کی قیمتوں میں  ہر پندرہ روز بعد ردوبدل  کے بجائے روزانہ کی بنیادوں پردوبدل کیاجائیگا۔یہ فیصلہ فوری طورپر نافذالعمل ہوگاجس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مکمل طورپر  ڈی ریگولیٹ کیاجائے گا۔نئے میکنزم کے مطابق اوگرا پٹرول، ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ہر رات ردوبدل کرے گی۔ردوبدل ہررات بارہ بجے ہوگا۔فیصلے کے نتیجے میں ملک بھر میں پٹرول  اور ڈیزل  کی زخیر ہ اندروزی ختم ہو گی اور افواہ سازی کا خاتمہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے فیصلے کی منظوری دے دی۔فیصلہ تیل کی عالمی منڈی میں حالات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area