بلوچستان: خضدار میں شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر شفیق الرحمان مینگل بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے ایک منظم خودکش اور منظم مسلح حملے میں محفوظ رہے، تاہم حملے میں ان کے محافظوں سمیت کم سے کم 12 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق حملہ بدھ کی دوپہر خضدار کے علاقے پولیس لائن سے متصل شہزاد ٹاؤن میں واقع میر شفیق مینگل کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی نے رہائش گاہ پر خودکش حملے کی تصدیق کی، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔












فیس بک تبصرے
Facebook Comments Plugin Area