گوگل نے پہلے سے زیادہ تیز نانو بنانا 2 لائٹ متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی امیج جنریشن ٹول نانو بنانا کا نیا ورژن متعارف کرا دیا۔
کمپنی کے مطابق نانو بنانا لائٹ نمایاں حد تک تیز ہے اور سابقہ ماڈل کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔یہ ماڈل 4 سیکنڈز میں تصاویر تیار کرسکتا ہے تو اسے زیادہ تعداد میں تصاویر بنوانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔گوگل نے بتایا کہ اس سے ایک ہزار تصاویر بنانے کی لاگت 0.034 ڈالر ہے۔اس سے قبل گوگل نے گزشتہ سال موسم گرما میں اوریجنل نانو بنانا کو متعارف کرایا تھا جب کہ فروری 2026 میں نانو بنانا 2 جاری کیا تھا۔کمپنی کی جانب سے نانو بنانا پرو کی پیشکش بھی کی جاتی ہے جو کہ زیادہ طاقتور ماڈل ہے مگر اس کے لیے ماہانہ فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔گوگل کا دعویٰ ہے کہ نانو بنانا 2 کو عام مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جب کہ نانو بنانا لائٹ کو برق رفتاری سے زیادہ تصاویر کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔نانو بنانا لائٹ گوگل اے آئی اسٹوڈیو اور جیمنائی اے پی آئی میں دستیاب ہوگا۔گوگل نے بتایا کہ یہ اوریجنل نانو بنانا کے متبادل کے طور پر استعمال ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے جیمنائی اومنی فلیش کو جاری کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

فیس بک تبصرے

Facebook Comments Plugin Area